19 فروری، 2026، 11:51 AM

صدر پزشکیان کی رمضان کے پیغام اتحاد سے تفرقہ انگیزی ناکام بنانے کی اپیل

صدر پزشکیان کی رمضان کے پیغام اتحاد سے تفرقہ انگیزی ناکام بنانے کی اپیل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ماہ رمضان کی آمد پر اسلامی ممالک کے رہنماؤں اور مسلم اقوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اتحاد و یکجہتی پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بدھ کے روز اپنے پیغام میں اسلامی ممالک کے سربراہان اور مسلم اقوام کو ماہ رمضان کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا پہلے سے زیادہ عالمی طاقتوں، توسیع پسند عناصر اور ظلم پر مبنی پالیسیوں کی سازشوں اور خفیہ منصوبوں کی زد میں ہے، جو اسلامی ممالک کے امن، سلامتی، خودمختاری اور ترقی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کے دشمن جارحیت، جنگ، قتل و غارت اور داخلی انتشار پیدا کر کے مسلم اقوام کی پیش رفت کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ رمضان المبارک کے وحدت بخش پیغام کی روشنی میں پوری امت مسلمہ متحد ہو کر دشمنوں کے تفرقہ انگیز منصوبوں کو ناکام بنائے گی اور باہمی اتحاد کے ذریعے درپیش چیلنجز پر قابو پائے گی۔

News ID 1938135

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha